بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب سے کسانوں کے نقصان پر وزیراعظم سے زراعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ

صدر پاکستان پیپلز پارٹی کی آواز
قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کسان سیلاب کی وجہ سے رُل گئے ہیں، وزیراعظم زرعی ایمرجنسی کا اعلان کریں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کے لیے افواج پاکستان کے 4ریٹائرڈ سینئر افسران کی درخواست دائر
سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے ضلع قصور کے سیلاب متاثرہ علاقوں اور تلوار پوسٹ فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ملک بھر میں بجلی کا یکساں ماہانہ ٹیرف لاگو کرنے کی منظوری دیدی
میڈیا سے گفتگو
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ سیلاب سے پنجاب میں زیادہ نقصان ہوا ہے۔ یہاں بہت سے علاقوں میں تباہی نظر آرہی ہے، وفاق اور صوبائی حکومتوں کو عوام کی مدد کرنی چاہیے۔ صوبائی حکومت سیلاب میں بہت محنت کررہی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنی ٹیم سمیت دن رات بہت محنت کررہی ہیں۔ ہم سب کو سیلاب متاثرین کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے، کیونکہ زراعت ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ بار بار پاکستان کی تعریفیں کیوں کر رہاہے؟ اعزاز سید کا وی لاگ میں انکشاف
زرعی ایمرجنسی کا مطالبہ
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کسان سیلاب کی وجہ سے رُل گئے ہیں، اور وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ زرعی ایمرجنسی لگانے کا اعلان کیا جائے۔ ہم سب مل کر قدرتی آفت کا مقابلہ کریں گے۔
بھارت کی انسانی جانب داری کا فقدان
انہوں نے کہا کہ بھارت انسانیت بھی بھول گیا ہے، سیلاب سے متعلق پاکستان سے معلومات شیئر نہیں کر رہا، اور بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔