وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم بہت محنت کر رہی ہیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بہت تباہی نظر آ رہی ہے اور ماننا چاہیے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم بہت محنت کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونا اسمگل کیس میں بھارتی اداکارہ رانیا راؤ اور ساتھیوں پر 270 کروڑ روپے جرمانہ عائد

سیلاب متاثرین میں راشن کی تقسیم

بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور گنڈا سنگھ والا بارڈر پر سیلاب متاثرین میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے۔ انہوں نے کسانوں اور سیلاب متاثرین سے گفتگو کی جبکہ متاثرین نے بلاول بھٹو کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں زلزلہ

پریس کانفرنس کے دوران بلاول کے خیالات

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بہت تباہی نظر آ رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم بہت محنت کر رہی ہیں۔ وفاقی حکومت کو بھی صوبائی حکومت کا ساتھ دینا چاہیے، صوبائی حکومت اکیلے اتنی بڑی تباہی کا مقابلہ نہیں کر سکتی، پنجاب میں سب سے زیادہ نقصان کسان کا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟

زرعی شعبے کو پہنچنے والا نقصان

بلاول نے کہا کہ سیلاب کے باعث پنجاب کے زرعی شعبے کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد کریں۔ بلاول کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے اپیل ہے کہ زرعی ایمرجنسی ڈکلیئر کی جائے، کسانوں کو بیج اور کھاد میں ریلیف فراہم کیا جائے، اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے متاثرین کی مدد کی جائے۔

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی

بلاول نے مزید کہا کہ مودی سرکار نے عالمی قانون توڑ کر کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو نہیں مانتا۔ اس مرتبہ بھارت ہمارے ساتھ سندھ طاس معاہدے کے تحت ڈیٹا شیئر نہیں کر رہا۔ بھارت کو مجبور کریں گے کہ عالمی قوانین کی پاسداری کرے، پانی کے ساتھ جو دہشتگردی کی جا رہی ہے، یہ پاکستانی عوام کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارت سندھ طاس معاہدے کو مانے یا ہمارے دریا واپس کرے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...