وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے مزید 1000 خیمے اور ادویات بھیجنے کا اعلان

پشاور میں زلزلہ متاثرین کے لیے امداد
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے مزید ایک ہزار خیمے بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور خیبر پختونخوا کے عوام افغان بہن بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماں میں چور نہیں ہوں، چپس چوری کے الزام پر 12 سالہ بچے نے خودکشی کرلی
وزیر اعلیٰ کا قونصلیٹ کا دورہ
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے افغان قونصلیٹ پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے افغانستان میں حالیہ زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افغان شہریوں کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی کلمات بھی درج کیے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی سموگ: لاشیں مل گئیں۔۔۔ تمام کارڈ کس کے ہاتھ میں تھے۔۔؟
مدد کی یقین دہانی
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت اور خیبر پختونخوا کے عوام افغان بہن بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم متاثرین اور افغان حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ صوبائی حکومت متاثرین کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی
متاثرین کے لیے امداد کی ہدایت
افغان قونصل جنرل کی درخواست پر وزیر اعلیٰ نے متاثرین کے لیے مزید ایک ہزار خیمے اور ادویات فوری طور پر بھیجنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زلزلے میں زخمی ہونے والے افغان شہری اگر علاج کے لیے پشاور آئیں گے تو انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی.
افغان قونصل جنرل کا شکریہ
افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے متاثرین کے لیے بھرپور معاونت کرنے پر صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ تعاون دونوں برادر ممالک کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔