بنیر میں ایک اور کلاؤڈ برسٹ، انتظامیہ الرٹ

کلاؤڈ برسٹ کی تازہ اطلاعات
بونیر (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر کے درہ گوکند میں کوٹ درہ کے مقام پر ایک اور کلاؤڈ برسٹ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق واقعہ تقریباً ایک گھنٹہ قبل پیش آیا جس کے بعد مقامی انتظامیہ کو ہنگامی الرٹ پر رکھ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنا کماؤ ……اپنا کھاؤ“ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تاریخ رقم کر دی، پنجاب میں 90 روز میں 57913 نئے کاروبار شروع ہونے کا ریکارڈ بن گیا
پچھلے نقصانات کا جائزہ
اس سے قبل بھی بونیر میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق بونیر میں پچھلے سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں 234 افراد جاں بحق ہوئے، 162 مکانات مکمل تباہ جبکہ 575 جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق، 110 کلومیٹر سڑکیں، متعدد پل اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔ مزید یہ کہ 55,890 ایکڑ زرعی اراضی زیرِ آب آئی، 825 دکانیں تباہ ہوئیں اور 3,638 مویشی ہلاک ہوئے۔
انتظامیہ کی ہدایات
انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں میں مزید نقصان کے خدشے کے پیش نظر ریلیف اور ریسکیو ٹیموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔