وزیر تعلیم کا مختلف اضلاع میں خیمہ سکولوں کا دورہ، بچوں میں کھلونے اور تحائف تقسیم کیے۔

سیلاب متاثرین کی حمایت میں وزیر تعلیم کا عزم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سیلاب متاثرین کی دلجوئی کیلئے مسلسل مختلف اضلاع کے دورے پر ہیں اور ایک ایک فلڈ ریلیف کیمپ میں جا کر متاثرین سے مسائل اور سہولیات کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا پولی گراف ٹیسٹ کرنا بے عزتی ہے: پی ٹی آئی رہنما
متاثرین کے مسائل اور سہولیات پر گفتگو
مختلف فلڈ ریلیف کیمپوں میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے یقین دلایا کہ سیلاب سے متاثرہ گھر جلد آباد اور سکول بحال ہوں گے اور خوشیاں لوٹیں گی۔ مشکل وقت کا ملکر مقابلہ کریں گے اور موجودہ صورتحال سے باہر نکلیں گے۔ اس موقع پر بعض متاثرین کی جانب سے ضروریات کی کچھ چیزیں نہ ہونے کی شکایت پر فوری نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو آج ہی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی اور کہا کہ متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی سخت ہدایات ہیں۔ انتظامیہ تمام کیمپوں اور خیموں میں خدمات کی دستیابی یقینی بنائے اور ذاتی طور پر صورتحال کو مانیٹر کرے۔
یہ بھی پڑھیں: چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر اتوار کو ہوگی
کھانے اور طبی سہولیات کا جائزہ
وزیر تعلیم نے فلڈ ریلیف کیمپوں میں کھانے کا معیار چیک کرنے کے ساتھ ساتھ طبی اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ رانا سکندر حیات نے خیمہ سکولوں کا بھی دورہ کیا جہاں وہ بچوں میں گھل مل گئے اور ان میں کھلونے اور دیگر تحائف تقسیم کئے۔ وزیر تعلیم نے متاثرین کو بچوں کو خیمہ سکول بھیجنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ بچوں کو وقت کے ضیاع سے بچانے کیلئے خیمہ سکولوں میں لازمی بھیجا جائے۔
کسانوں کی مدد کا یقین
متاثرین کی دلجوئی کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے انہیں یقین دلایا کہ اسمبلی فلور پر کسانوں اور زمینداروں کے حق میں آواز اٹھائیں گے، متاثرہ کسانوں اور زمینداروں کے نقصان کا تخمینہ لگا رہے، جتنا ممکن ہوسکا انہیں ریلیف دلوانے کی کوشش کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب متاثرین کیلئے جامع پیکج لا رہی ہیں جس میں کسانوں اور زمینداروں کو ریلیف کے حوالے سے اچھی خبر شامل ہوگی۔ مریم نواز سیلاب متاثرین کیلئے متحرک ہیں اور ان کے نقصان کے ازالے اور بحالی کیلئے ساتھ کھڑی ہیں۔