امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک کی سومو پہلوان سے مقابلے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ایرک ٹرمپ کا دلچسپ مقابلہ
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ٹرمپ کے بیٹے ایرک کی سومو پہلوان سے مقابلے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ٹوکیو کا دورہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ ٹوکیو میں کرپٹو کرنسی کمپنی میٹا پلانٹ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ فارغ وقت میں انہوں نے سُومو اکھاڑے کا دورہ کیا۔
دوستانہ مقابلہ
اس دوران ایرک ٹرمپ نے 34 سالہ جاپانی ریسلنگ کے لیجنڈ یوکوزونا کے ساتھ ایک دوستانہ مقابلہ کیا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
مقابلے کا آغاز
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایرک ٹرمپ نے شروع میں کافی جوش و جذبے کے ساتھ مقابلہ کیا، تاہم کچھ ہی دیر بعد لیجنڈ پہلوان یوکوزونا نے انہیں بآسانی اُٹھا کر اکھاڑے سے باہر کر دیا۔
ویڈیو کی شیئرنگ
ایرک ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ "ہر دن ایسا موقع نہیں ملتا کہ آپ سُومو کے عظیم لیجنڈ یوکوزونا کے ساتھ کھیل سکیں! میں جیت کے قریب تھا! یہ میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز تھا۔"