ایسی نادر و یکتا ریلوے لائن جو لاہور سے 7 عظیم بزرگانِ دین اور صوفیاء کرام کے مزاروں اور با برکت شہروں میں سے ہو کر گزرتی ہے

مصنف کی تعریف

مصنف: محمد سعید جاوید
قسط: 239

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی برطانوی وزیر اعظم سے گفتگو، ایران اسرائیل کشیدگی پر بات چیت

محکمے کی بدعنوانی

ان کے خاتمے کو یقینی اور مکمل بنانے کے لیے کچھ یوں کیا گیا کہ محکمے کے ملازمین کی ملی بھگت سے ریلوے کی قیمتی املاک کو بری طرح لوٹا کھسوٹا گیا۔ اسٹیشن کی عمارتوں سے قریبی دیہاتوں کے لوگ دروازے، کھڑکیاں حتیٰ کہ اینٹیں تک اکھاڑ کر لے گئے اور اپنے گھروں کی دیواریں اٹھا لیں۔ لکڑی کے بھاری سلیپر جلانے کے کام آ گئے یا ان سے زیر تعمیر گھروں کے شہتیر بنا لیے گئے، کھمبوں کی تاریں بھی نوچ کر بیچ کھائیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی بحرانوں کے خاتمے کیلئے قومی قیادت ڈائیلاگ کرے: لیاقت بلوچ

ریل کی پٹریوں کا حال

ریل کی پٹریاں شاید اس وجہ سے نہ لے جا سکے ہوں گے کہ ان کو اکھاڑنا اور پھراٹھا کر لے جانا ان کے بس میں نہیں تھا۔ رہی سہی کسر موسمی تغیرات نے پوری کر دی، دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کے پانی اور تیز رفتار آندھیوں نے پٹریوں کے نیچے ان کی بنیادیں کھوکھلی کردیں اور ریت اور پتھروں کو بارشیں بہا کر لے گئیں۔ نتیجہ یہ ہوا کہ پٹریوں کے گارڈر ہوا میں جھومنے لگے۔ کئی مقامات پر ان پر ریت اور دھول مٹی کے ٹیلے بن گئے اور پٹری ان کے نیچے کہیں گم ہو گئی۔ میرے جیسے لوگ جنھوں نے ان اسٹیشنوں کو اپنے عروج پر اور جیتی جاگتی حالت میں دیکھا تھا وہ یہ تباہی دیکھ کر دل مسوس کر رہ جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ بدقسمت گھر جس میں ایک ہفتے میں 22 بار آگ لگ گئی، خوف و ہراس پھیل گیا

دلچسپ برانچ لائنیں

ویسے تو ہر برانچ لائن کسی نہ کسی علاقے میں جاتی ہے اور واپسی پر نت نئی کہانیاں سناتی اور معلومات دیتی ہے لیکن آج میں آپ کو کچھ دلچسپ برانچ لائنوں کی کہانیاں سناتا ہوں جو اپنی یکتائی اور کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پر میرے دل کے بہت قریب ہیں۔

اولیاء اللہ کے دیس کی گاڑی

لاہور۔رائیونڈ۔قصور۔لودھراں برانچ لائن
پاکستان میں ایک ایسی نادر و یکتا ریلوے لائن بھی ہے جو لاہور سے شروع ہو کر کم از کم 7 عظیم بزرگانِ دین اور صوفیاء کرام کے آستانوں، مزاروں، اور با برکت شہروں میں سے ہو کر گزرتی ہے۔ یہ لائن ویسے تو رائیونڈ سے لودھراں کے لیے چلتی ہے، لیکن اس کو کثیر المقاصد بنانے کے لیے محکمہ ریلوے نے اسے ایک طرف تو لاہور سے ملا دیا ہے تو دوسری طرف یہ لودھراں میں پاکستان کی مرکزی لائن یعنی ایم ایل 1 سے مل جاتی ہے۔ جہاں سے جنوبی پنجاب اور سندھ سے ہوتے ہوئے کراچی یا کوئٹہ تک کی گاڑیاں مل جاتی ہیں۔ فی الحال یہاں دیگر مقامی گاڑیوں کے علاوہ صرف ایک ایکسپریس ٹرین یعنی فرید ایکسپریس چلتی ہے جس کا نام پاکپتن کی عظیم روحانی اور صوفی شخصیت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے نام پر رکھا گیا ہے۔ آج آپ کو اسی لائن پر لے کر لاہور سے لودھراں کی طرف چلتے ہیں اور ان عظیم ہستیوں کے ٹھکانوں کے بارے میں بتاتے ہیں جہاں ان بزرگان دین کے قدم پڑے تھے اور اب لوگ ان شہروں کی زیارت کرنے اور انھیں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کو بے تاب رہتے ہیں۔ خاص طور پر ان کے عْرس کے دنوں میں تو یہ معتقد دور دراز کے علاقوں سے دیوانہ وار دوڑے چلے آتے ہیں۔ چلیں ایسا کرتے ہیں کہ ہم بھی اس سفر کا لاہور ہی سے آغاز کرتے ہیں۔

نوٹ

یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...