این سی سی آئی اے کا رجب بٹ، اقرا کنول اور انس علی کو 9 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم

یوٹیوبرز کو پیش ہونے کا حکم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے یوٹیوبرز رجب بٹ، اقرا کنول اور محمد انس علی کو 9 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ این سی سی آئی اے نے تینوں کو اس حوالے سے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: واہگہ بارڈر پہلے کتنی مرتبہ بند ہو چکا ہے؟ جانئے
مالیاتی سکیموں میں ملوث ہونے کے الزامات
نوٹس کے مطابق ان کے خلاف الزامات ہیں کہ انہوں نے آن لائن ٹریڈنگ ایپس کے ذریعے مالیاتی سکیموں میں ملوث ہیں۔ ان افراد نے لوگوں کو آن لائن ٹریڈنگ میں سرمایہ کاری کے لیے دھوکہ دیا اور ان کی محنت کی کمائی لوٹی۔
یہ بھی پڑھیں: 150 سال پہلے تعمیر کردہ بنگلہ جو شاہ رُخ خان کی کئی خواہشات کی تعبیر بنا۔
سوشل میڈیا کا غلط استعمال
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یوٹیوبرز نے آن لائن جوئے کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کیا۔
پیش ہونے کی صورت میں نتائج
نوٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر وہ مقررہ وقت پر پیش نہیں ہوتے تو یہ فرض کر لیا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں پیش کرنے یا بیان کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔