افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2205 ہو گئی، 3640 افراد زخمی ہیں: ہلال احمر سوسائٹی

افغانستان میں شدید زلزلہ
کابل(شِنہوا) افغان ہلال احمر سوسائٹی نے کہا ہے کہ مشرقی افغانستان میں آنے والے شدید زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2205 ہوگئی ہے جبکہ 3640 افراد زخمی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ابھیشیک سے افیئر کی خبریں، نمرت کور کے ردعمل کی ویڈیو وائرل
امدادی کارروائیاں جاری
ادارے نے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائی جاری ہے کیونکہ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بہت سے افراد تاحال منہدم ہونے والے گھروں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی کے شہر میں ‘موت کا جال’ کہلانے والے انسانی سمگلنگ کے کاروبار کی گہرائی اور وسعت کتنی ہے؟
اعداد وشمار کا مزید اضافہ متوقع
مزید بتایا گیا ہے کہ جانی نقصان کے یہ اعداد و شمار ابتدائی معلومات پر مبنی ہیں اور اس میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن، پاک افغان سرحد پر مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
ہنگامی امداد کی فراہمی
افغانستان کی عبوری حکومت کے نائب ترجمان حمداللہ فطرت نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ متعدد مقامات پر بے گھر ہونے والے افراد کے لئے خیمے لگا دئیے گئے ہیں جبکہ ہنگامی امدادی سامان کی منظم ترسیل جاری ہے.
تباہ شدہ گھروں کی تعداد
حکام نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تباہ ہونے والے گھروں کی تعداد 6782 تک پہنچ گئی ہے۔