پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں جگ ہنسائی کے بعد مودی سرکار کا پاکستان مخالف پراپیگنڈہ پھر بے نقاب، بھارتی میڈیا پر ایک اور ڈرامہ سامنے آگیا

بھارتی فالس فلیگ کا نیا ایڈیشن
لاہور (طیبہ بخاری سے) پاکستان مخالف پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نہم جماعت کے پیپر لیک کیس میں ملوث ملزم گرفتار، اینٹی کرپشن کے حوالے، سخت قانونی کارروائی ہوگی: وزیر تعلیم
پاکستان پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ
تفصیلات کے مطابق آپریشن سندور میں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں جگ ہنسائی کے بعد بھارتی میڈیا پر ایک اور ڈرامہ سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کر لیا
جھوٹی خبر کی پھیلاؤ
بھارتی میڈیا نے ایک جھوٹی اور بغیر شواہد کے خبر دی ہے کہ ’’ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو شہر کے مختلف مقامات پر بم نصب ہونے کی جھوٹی کالز موصول ہوئیں۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سیف نے علی امین کی ‘گمشدگی’ کو حکمت عملی قرار دیا
سیکیورٹی ذرائع کی رائے
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس جھوٹی اور من گھڑت خبر میں پاکستان پر پھر الزام عائد کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا پاکستان کو دہشتگردوں سے جوڑنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ بین الاقوامی فورمز پر شرمندگی کے بعد بھارت کا پاکستان کو بدنام کرنے کا یہ نیا ڈرامہ ہے۔ اس طرح کی جھوٹی اور خود ساختہ خبروں کے ذریعے بھارت اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
بھارتی عوام کو خوف میں مبتلا کرنا
سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی عوام کو خوف میں مبتلا کر کے سیاسی فائدہ اٹھانے کی پرانی چال دہرائی جا رہی ہے۔ اس سے قبل بھارتی میڈیا 3 پاکستانی شہری جو کمبوڈیا روزگار کیلئے جا رہے تھے، کو بھی دہشتگرد کہہ چکا ہے۔ یہ پروپیگنڈا بھارت کے اندرونی انتشار کو چھپانے کی کوشش ہو سکتی ہے۔