کراچی میں اتوار کے روز بارش کی پیش گوئی
کراچی میں بارش کی توقعات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی کے مضافات میں اتوار کو شام تا رات بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے اور 10 ستمبر تک مون سون سسٹم کے تحت کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں اربن فلڈنگ کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نجی سکول کے واش روم سے طالب علم کی لاش بر آمد
ہوا کے کم دباؤ کی معلومات
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق ہوا کا کم دباؤ اس وقت مغربی مدھیا پردیش میں موجود ہے جو مغرب اور شمال مغرب کی جانب حرکت کرتے ہوئے راجستھان اور ملحقہ سندھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا؛ جیب کترے باراتیوں کو 2لاکھ 85ہزار کا ٹیکہ لگا کر فرار
موسمی حالات کی تفصیلات
مذکورہ سسٹم کی وجہ سے صوبے کے مشرقی علاقوں میں طاقت ور مون سون ہوائیں داخل ہونے اور شہرکے مضافات میں اتوار کو شام تا رات بارش کا امکان ہے جبکہ آنے والے دنوں میں اس سسٹم کی وجہ سے اربن فلڈنگ کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار
موسمیات کی پیشگوئیاں
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کو شام سے دیہی سندھ کے اضلاع تھرپارکر، عمرکوٹ، میر پورخاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بے نظیر آباد، مٹیاری سمیت دیگر میں گرج چمک، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سیلاب کے خطرات
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دادو، لاڑکانہ، شکارپور، کشمور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور گھوٹکی میں 7 سے 10 ستمبر کے دوران کہیں درمیانی اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے اور گڈوبیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں 7 ستمبر کو اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔








