سی سی ڈی نے 12 ربیع الاول کے وائرل بینر کی تردید کردی

لاہور: سی سی ڈی کا بینرز کی تردید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے 12 ربیع الاول کے حوالے سے وائرل بینر کے مندرجات کی تردید کردی ہے۔
وائرل بینرز کی تفصیلات
سوشل میڈیا پر ایسے بینرز وائرل ہو رہے ہیں جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ سی سی ڈی کی طرف سے مختلف مقامات پر لگائے گئے ہیں۔ ان بینرز پر لکھا ہے "12 ربیع الاول کے دن کے موقع پر کسی بھی سٹیج، ٹرالی یا روڈ پر ڈانس، گانے یا کسی بھی قسم کا لچر پن کیا گیا تو سی سی ڈی قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے گی۔"
سی سی ڈی کی وضاحت
تاہم سی سی ڈی ترجمان نے ایسے کسی بھی بیان کی تردید کی ہے۔ ترجمان کے مطابق "سی سی ڈی نے شہریوں کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقاریب کے بارے میں کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔ سی سی ڈی صرف اور صرف قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔"