آج ملک بھر میں یوم دفاع منایا جا رہا ہے
یوم دفاع کی تقریب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آج ملک بھر میں یوم دفاع منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم شہbaz شریف کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ میں بہادری، اتحاد اور عزم کا دن ہے۔ 60 سال قبل بہادر افواج نے عوام کے تعاون سے دشمن کی جارحیت ناکام بنائی، 1965ء کا وہ ناقابلِ تسخیر جذبہ آج بھی زندہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں
فوج کی شجاعت اور اتحاد
یومِ دفاع و شہدائے 6 ستمبر پر پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ حالیہ معرکۂ حق میں ایک بار پھر مسلح افواج اور عوام آہنی دیوار بن گئے۔ ہماری فوج، بحریہ اور فضائیہ نے بے مثال پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی آج سے 3 دن تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، الرٹ جاری
بہادر شہداء کی یاد
وزیرِ اعظم شہbaz شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تزویراتی ویژن نے دشمن کا تکبر مٹا کر نئی تاریخ رقم کی۔ آج کے دن ہم اپنے بہادر شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہمارے شہداء نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم نے وفاقی وزرا کے سامنے تحفظات رکھ دیئے، ملاقات کی اندرونی کہانی جانئے
غازیوں کا اعزاز
انہوں نے کہا کہ اپنے غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی جرأت آئندہ نسلوں کے لیے مثال ہے۔ پاکستان دنیا کے ساتھ پُرامن، بقائے باہمی اور تعمیری روابط کی پالیسی پر کاربند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی
دفاعی صلاحیتوں کا مضبوط ہونا
وزیرِ اعظم شہbaz شریف کا کہنا ہے کہ ہم بھارتی اشتعال انگیزیوں اور بدلتے علاقائی تناظر کی حقیقت سے غافل نہیں رہ سکتے۔ ہم اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط اور جدید بناتے رہیں گے اور غیر ملکی پراکسیوں کی دہشت گردی کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قطر میں امریکی ائیربیس پر ایک کے بعد ایک ایرانی میزائل حملے کو ناکام بنایا: امریکی جنرل
کشمیری عوام کی حمایت
ان کا کہنا ہے کہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کو ختم کرنے میں بے پناہ پیش رفت کی۔ اس مشن کی تکمیل تک قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی دفاعی مشیروں کو فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم، سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ معطلی جنگی اقدام تصور کیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی
عالمی مظالم کی مذمت
وزیرِ اعظم شہbaz شریف نے کہا کہ ہم بھارت کے زیرِ تسلط جموں و کشمیر کے مظلوم لوگوں سے یک جہتی کا اعادہ کرتے ہیں۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو طاقت سے دبایا نہیں جا سکتا۔ ہم فلسطین میں جاری مظالم کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وہ گاڑیاں جن کے خلاف لاہور ٹریفک پولیس نے کریک ڈاون شروع کر دیا
قومی دفاع اور اقتصادی استحکام
انہوں نے کہا کہ قومی دفاع معاشی استحکام کے بغیر ممکن نہیں۔ ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر ہی ہم پائیدار خوش حالی اور خود انحصاری حاصل کر سکتے ہیں۔ اس یومِ دفاع و شہداء پر قائدِ اعظم کے ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے لازوال اصولوں کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔
پاکستان کے روشن مستقبل کی تعمیر
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایک محفوظ، متحد، خوش حال پاکستان کی تعمیر کے لیے مل کر محنت کرنے کا اعادہ کریں۔ پاکستانی مسلح افواج زندہ باد، پاکستان پائند باد۔








