یومِ دفاع: وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی؛ مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب
یومِ دفاع و شہدا کا آغاز
اسلام آباد (ویب ڈیسک) یومِ دفاع و شہدا پاکستان بھر میں آج نہایت ملی و قومی جذبے اور وقار کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے ٹیلی کام ڈیٹا لیک کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی
گارڈز کی تبدیلی کی تقریب
کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئر آفیسر کمانڈنگ ایئر وائس مارشل شہریار خان مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے دستے نے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف سے کسی کو کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، مسئلے عمران خان، نواز شریف اور بینظیر بھٹو جیسے عوامی لیڈروں کے ساتھ ہوتے ہیں، فواد چودھری
شہریار خان کا پیغام
شہریار خان نے بابائے قوم کے مزار پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ عوام کو اعتماد دیا اور دشمن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: سروس ٹربیونل کے 4 ممبران کی تقرری کردی گئی
صدر اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات
دریں اثنا یومِ دفاع کے موقع پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغامات جاری کیے۔ صدر مملکت نے اس دن کو بہادر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر کو ہونے والا معرکۂ حق اس سال نئی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ پاک فوج نے ایک مرتبہ پھر اپنی جانفشانی اور جرات کے ذریعے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ وطن کا دفاع ہر قیمت پر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ویٹی کن دنیا کا سب سے چھوٹا ملک کیسے بنا؟ 96 سال سے یہاں کوئی بچہ کیوں پیدا نہیں ہوا؟
وزیراعظم کا تاریخی پیغام
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 6 ستمبر قومی تاریخ میں بہادری اور اتحاد کی روشن علامت ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 60 برس قبل افواجِ پاکستان نے دشمن کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنایا، جبکہ حالیہ معرکۂ حق میں بھی افواج اور عوام آہنی دیوار کی طرح متحد کھڑے ہوئے۔
آرمی چیف کی قیادت
وزیراعظم نے مزید کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت اور تذویراتی وژن نے دشمن کے تکبر کو خاک میں ملا دیا اور ایک نئی تاریخ رقم کی۔








