غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے والے 60 افراد گرفتار
ایف آئی اے کی کارروائی
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے والے 60 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپ پہلے جواب جمع کرائیں، سندھ ہائیکورٹ کا26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر ڈپٹی اٹارن جنرل کو 3ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم
گرفتار ملزمان کی تفصیلات
ایف آئی اے ترجمان کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان میں 9 کا تعلق گوجرانوالہ، 19 کا مالاکنڈ اور 16 کا تعلق بنوں سے ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق 9 کے گرفتار ملزمان کا تعلق لوئر دیر، 3 کا اپر دیر اور 2 کا تعلق مردان سے ہے۔
تحقیقات اور مقدمات
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے خلاف 4 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔








