بنیان مرصوص کے موقع پر ہم نے 65 کی جنگ کی یاد تازہ کی ، انشاء اللہ اگلی بار سکور 0-6 نہیں بلکہ 0-60 ہوگا

ایئر افسر کمانڈنگ کی تقریب میں گفتگو
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئر افسر کمانڈنگ، ایئر وائس مارشل شہریار خان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نیکسٹ جنریشن فورس بن چکی ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص کے موقع پر ہم نے ایک بار پھر 65 کی جنگ کی یاد تازہ کی۔ انشاء اللہ اگلی بار اسکور 0-6 نہیں بلکہ 0-60 ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: مکان کے تازہ لنٹر کے اوپر کھیلتے بچے چھت گرنے سے جاں بحق
یوم دفاع کی اہمیت
کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل شہریار خان نے کہا کہ آج 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالنا باعث اعزاز ہے۔ 6 ستمبر اس عظیم دن کی یاد دلاتا ہے جب دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے گئے۔ ہم دشمن کے خلاف ہر محاذ پر کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ، بھارتی پولیس اسٹیشن میں درج مقدمے نے مودی کا جھوٹ بے نقاب کردیا
قوم کی طاقت اور عزم
انہوں نے کہا کہ ماضی کے آپریشن سے لیکر حالیہ آپریشن بنیان المرصوص تک قوم کو مایوس نہیں کیا۔ پاک فضائیہ نے بنیان المرصوص میں یہ ثابت کیا کہ دلیر افواج پاکستان تیار ہیں۔ ایئر وائس مارشل شہریار خان نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نیکسٹ جنریشن فورس بن چکی ہے، جنگی تیاریوں کے علاوہ جے ٹین سی اور بغیر پائلٹ اڑنے والے طیارے پاک فضائیہ کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نہ تو بھارت امریکہ اور پاکستان افغانستان ہے اور نہ ہی بھارت اسرائیل اور پاکستان فلسطین ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
شہداء کو خراج تحسین
انہوں نے تمام شہداء کی قربانیوں کو سلام پیش کیا اور ان خاندانوں کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنے پیارے اس وطن پر قربان کیے۔ شہریار خان نے اس بات کو دہرایا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے موقع پر ہم نے ایک بار پھر 65 کی جنگ کی یاد تازہ کی، انشاء اللہ اگلی بار اسکور 0-6 نہیں بلکہ 0-60 ہوگا۔
مسلح افواج کے عزم کا مظاہرہ
ان کے علاوہ تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل محمد اویس دستگیر اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے بھی مزار قائد پر حاضری دی۔