بیچ فور میں شامل بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے تیاری شروع

نجکاری کی تیاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) اور ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) سمیت بیچ فور میں شامل بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے تیاری شروع کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نجکاری کمیشن نے پاور ڈویژن سے تفصیلات طلب کرلی ہیں جب کہ پاور ڈویژن کی ہدایت پر میپکو انتظامیہ نے کمپنی کی بیلنس اور آف بیلنس شیٹس کی صفائی کا کام بھی شروع کردیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نجکاری کمیشن نے بیچ فور میں شامل بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی تیاری کا کام تیز کردیا ہے اور لیسکو و میپکو کی نجکاری کے حوالے سے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔ میپکو کی نجکاری کیلئے پاور ڈویژن سے درخواست کی گئی ہے کہ میپکو کی تازہ ترین فنانشل آڈٹ رپورٹس فراہم کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: نابالغ طالب علم کو فحش تصاویر بھیجنے والی خاتون ٹیچر کو ایسی سزا سنادی گئی کہ ساری زندگی پچھتاتی رہے گی
میپکو کی بیلنس شیٹس کی صفائی
میپکو حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی کا آڈٹ جلد مکمل ہوجائے گا اور اس بارے میں کافی کام ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ بدصورتی اور نحوست کی علامت ہے، مشی خان کا لابوبو گڑیا پر سخت ردعمل
جائیداد کی تفصیلات
اس کے علاوہ نجکاری کمیشن نے بیج ٹو میں شامل بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈیسکوز) کی غیر منقولہ جائیداد کی بھی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ان جائیدادوں کی قانونی پوزیشن اور ریونیو ریکارڈ میں ان کی کیا پوزیشن ہے اور کس کے نام ہے یہ سب تفصیلات فراہم کی جائیں۔
اثاثوں کی ویلیو ایشن
دستاویز کے مطابق پاور ڈویژن سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے اثاثہ جات اور ان کی ویلیو ایشن کی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں اور ان کی انونٹری تیار کرکے فراہم کی جائے۔ اس کے علاوہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین اور پنشنرز کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔