وینزویلا سے کشیدگی میں اضافہ، امریکہ نے ایف 35 طیارے پورٹو ریکو بھیجنے کا اعلان کردیا

امریکہ کا ایف 35 لڑاکا طیاروں کی تعیناتی کا اعلان
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ نے وینزویلا کے ساتھ کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر 10 جدید ترین ایف 35 لڑاکا طیارے کیربیئن جزیرے پورٹو ریکو بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ دوسری جانب وینزویلا کے صدر نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا کا تیل چوری کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک دو دن بعد انڈین اور دوسرے ملکوں کے مندوبین سستے ہوٹل میں شفٹ ہوگئے، کافی پیسے بچائے، بھارتی مندوبین نے تو زیورات تک بنوا لیے۔
دواہمشکلین کے خلاف کارروائی
امریکی میڈیا کے مطابق، 10 ایف 35 جدید اسٹیلتھ لڑاکا طیارے ڈرگ کارٹلز کے خلاف امریکی بحری آپریشن کا حصہ ہوں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وینزویلا کے صدر منشیات کے کارٹل کی قیادت کرتے ہیں۔
کشیدگی کی وجوہات
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فورسز کے وینزویلا کی کشتی کو بم دھماکے سے اڑانے کے بعد تنازع شروع ہوا تھا۔ اس حوالے سے امریکہ کا دعویٰ ہے کہ کشتی میں سمگلرز منشیات لے کر امریکہ آ رہے تھے۔ بم دھماکے سے کشتی میں سوار تمام 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ وینزویلا نے امریکہ پر ماورائے عدالت قتل کا الزام لگایا تھا۔