آئی ایس پی آر نے جنگ ستمبر 1965 پر نئی ڈاکیومینٹری جاری کردی

نئی ڈاکیومینٹری کا اجرا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم دفاع و شہداء 6 ستمبر 1965 پر نئی ڈاکیومینٹری جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے جے شنکر کو دفاعی تنصیبات اور شہداء کے مزاروں کا دورہ کرنے کی دعوت دی: سینیٹر عرفان صدیقی
غازیوں کی لازوال داستان
ڈاکیومینٹری میں جنگ ستمبر کے غازیوں کی لازوال داستان ان کی زبانی پیش کی گئی ہے۔ اس ڈاکیومینٹری میں پاک فوج کے ریاست کے ساتھ تعلق اور دفاع کی خوبصورت عکاسی کی گئی ہے۔
نیا نغمہ ''اللہ ھو''
دوسری جانب آئی ایس پی آر نے یوم دفاع پر نیا نغمہ ''اللہ ھو'' بھی جاری کیا ہے۔ گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا کی آواز میں، اس نغمے میں پاک افواج کی بہادری اور پاکستانی قوم کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ نغمے میں ملک کی بحری سرحدوں کی پاسبان پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کو سراہا گیا۔