محکمہ ایکسائزپنجاب کی تاریخ میں سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ کرلی گئی

مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن کا نیا ریکارڈ
لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ ایکسائز پنجاب کی تاریخ میں سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ کرلی گئی۔
رجسٹریشن فیس کا انکشاف
ڈائریکٹر محکمہ ایکسائز شاہد گیلانی نے بتایا ہے کہ ایکسائز لاہور کی جانب سے 17 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت گاڑی کی رجسٹریشن فیس 94 لاکھ 41 ہزار روپے ادا کی گئی، اس سے قبل گزشتہ ماہ 91 لاکھ کی رجسٹریشن سب سے زیادہ کا ریکارڈ تھا۔
نئی گاڑی کے مالک کا تعارف
سنو ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ کے رہائشی احمد وقاص نے رینج روور کیلئے اے ڈبلیو اے 089 نمبر حاصل کیا، موٹر برانچ لاہور نے یہ اب تک کی سب سے زیادہ ریکوری حاصل کی ہے۔
مالی ہدف کی کامیابی
ڈائریکٹر ایکسائز لاہور کا مزید کہنا تھا کہ مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں 5 ارب روپے سے زائد کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔