محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم سے 2306 جلوسوں اور 601 محافل میلاد کی مانیٹرنگ جاری

سیکرٹری داخلہ پنجاب کا دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور لاہور سمیت صوبہ بھر میں امن و امان اور میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں و محافلِ میلاد کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری پولیس، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی، ڈائریکٹر سول ڈیفنس اور متعلقہ حکام بھی ان کے ساتھ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی اوکاڑہ میں لینڈ کروزر میں بیٹھ کر اپنے دوست کی نماز جنازہ ادا کرنے کی وڈیو وائرل
کنٹرول روم کی مانیٹرنگ
محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم سے پنجاب بھر میں 2306 جلوسوں اور 601 محافل میلاد کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے پنجاب بھر کے کنٹرول رومز سے کانفرنس ویڈیو کال کے ذریعے رابطہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں 1500 سالہ عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی باہر آئے تو عمران خان کی ہدایات پر ہی عمل کریں گے، سلمان اکرم راجا
ریاست کی جانب سے خصوصی اقدامات
یہ دن پوری امت کے لیے خوشی کا باعث ہے، اور اسے باہمی اتفاق اور ملی یگانگت سے گزارا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب عیدِ میلاد پر سیلاب متاثرین کے ریلیف کیمپوں اور جیل اسیران میں مٹھائیاں تقسیم کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارشوں کے بعد جلدی امراض کے مریضوں میں اضافہ ہو گیا
انتظامی احکامات
سیکرٹری داخلہ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عید میلادالنبی ﷺ اور یوم دفاع کے حوالے سے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ صوبہ بھر کے تمام مرکزی جلوسوں کو کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی کی یقین دہانی
انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ تمام جلوسوں اور محافل میلاد کے اختتام تک سیکیورٹی عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے۔