معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ راشد نصراللہ کی گلوکار سردار جسبیر سنگھ سے ملاقات کی، مالی امداد کا چیک پیش کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاونت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب راشد نصراللہ نے معروف گلوکار سردار جسبیر سنگھ سے ملاقات کی اور انہیں مالی امداد کا چیک پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان کا 3سال کا فارمولا ماننے سے انکار کردیا،ڈیڈلاک برقرار
سردار جسبیر سنگھ کی درخواست
سردار جسبیر سنگھ، جنہوں نے ملی نغموں سے قوم کا لہو گرمایا، نے مالی امداد کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس درخواست پر فوری عمل کرتے ہوئے مالی معاونت کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر یقینی بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ بیٹوں نے جائیداد کے لالچ میں ماں کو رسی سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا
فنکاروں کے لئے وزیراعلیٰ کی حمایت
اس موقع پر معاونِ خصوصی راشد نصراللہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز فنکاروں کو معاشرے کا مان اور پہچان گردانتی ہیں اور ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ فنکاروں کے وقار اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔
نیک خواہشات کا اظہار
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سردار جسبیر سنگھ کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات اور دعا کا اظہار بھی کیا۔








