سمندر کے راستے غیرقانونی طریقے سے ایران جانے کی کوشش کرنے والے 60 ملزم گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے بلوچستان زون نے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 60 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: تاریخ میں قائداعظم تو ایک ہی پیدا ہوئے، بانی کا کوئی ثانی نہیں ہوتا: سہیل وڑائچ
گرفتار شدگان کی تفصیلات
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں 9 کا تعلق گوجرانوالہ سے، 19 کا تعلق مالاکنڈ، 16 کا بنوں، 9 کا تعلق لوئر دیر، 3 کا تعلق اپر دیر، اور 2 کا تعلق مردان سے ہے۔ ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا۔
قانونی کارروائی
گرفتار ملزمان غیر قانونی سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف 4 مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔