مجھے نہ سمجھائیں کہ کیا صحیح ہے اور کیا کرنا چاہیے: عاطف اسلم

عاطف اسلم کا اہم بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ میں پوری دنیا کے ساتھ رشتے داری نہیں کرسکتا کہ انہیں اپنے ہر ایک اقدام کی وضاحت دوں اور نہ لوگ مجھے بتا سکتے ہیں کہ مجھے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو کی 11 کے وی کی لائن ڈوب گئی، کئی فیڈرز متاثر، بجلی کے ڈھانچے کو کتنا نقصان ہوا؟ سی ای او نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں
والد کی وفات کا اثر
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ عاطف اسلم کے والد لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔ والد کے انتقال کے اگلے ہی دن یومِ آزادی کے سلسلے میں انہوں نے کراچی میں منعقدہ کنسرٹ میں پرفارم کیا، جس پر انہیں کافی سراہا گیا اور کہا گیا کہ گلوکار والد کے انتقال کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ، آئندہ حکمت عملی سے متعلق اہم ہدایت کردی
سوشل میڈیا پر تنقید
بعدازاں گلوکار کو یکے بعد دیگر ملکی و بیرونِ ملک کنسرٹس میں پرفارم کرتا دیکھ کر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہونے والی تنقید پر گلوکار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میری ذاتی زندگی میں جو بھی ہو اس سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے۔ جس طرح میرا کام نہیں ہے کہ میں انہیں بتاؤں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں، اسی طرح انہیں بھی کوئی حق نہیں ہے کہ مجھے بتائیں کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔
میوزک پر توجہ
عاطف اسلم نے مزید کہا کہ میں پوری دنیا کے ساتھ رشتے داری نہیں کرسکتا کہ انہیں وضاحتیں دوں کہ میں نے کوئی کام کیوں کیا۔ میرا کام میوزک بنانا ہے، آرٹ تخلیق کرنا ہے۔ مجھے اس کے حوالے سے پسند کریں یا اسی کی بنیاد پر نفرت کریں، مجھے نہ سمجھائیں کہ کیا صحیح ہے اور کیا کرنا چاہیے۔