60 کروڑ روپے کی دھوکا دہی کا الزام، معروف بھارتی اداکارہ اور شوہر کے ملک چھوڑنے پر پابندی لگا دی گئی

بالی ووڈ کے مشہور شاملے مالی اسکینڈل میں پھنس گئے

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا بڑے مالیاتی اسکینڈل میں پھنس گئے۔ ممبئی پولیس نے 60 کروڑ روپے کی مبینہ دھوکا دہی کے کیس میں راج کندرا کے خلاف ’لُک آؤٹ نوٹس‘ جاری کردیا ہے تاکہ وہ ملک سے باہر نہ جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ایئر پورٹ حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار، حملہ آور کی شناخت ہو گئی

شکایت کی تفصیلات

میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروباری شخصیت دیپک کوٹھاری نے پولیس کو شکایت درج کرائی تھی کہ شلپا شیٹی اور راج کندرا نے ان کے ساتھ بھاری مالی دھوکا دہی کی ہے۔ یہ معاملہ جوڑے کی بند ہوچکی کمپنی بیسٹ ڈیل ٹی وی پرائیویٹ لمیٹڈ سے جڑا ہوا ہے۔ شکایت کنندہ کا مؤقف ہے کہ ملزمان نے پہلے قرض لیا اور پھر اسے سرمایہ کاری کے نام پر ظاہر کرکے ماہانہ منافع دینے کا وعدہ کیا، مگر 2015 سے 2023 تک آٹھ برسوں میں جمع کی گئی رقم کو کاروبار پر استعمال کرنے کے بجائے ذاتی اخراجات پر خرچ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر قیدیوں کی اسپیشل ملاقاتیں، احکامات جاری

پولیس کی کارروائی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی 2016 میں اس وقت مشکلات کا شکار ہوئی جب شلپا شیٹی نے بطور ڈائریکٹر استعفیٰ دیا، اور بعد ازاں کمپنی دیوالیہ ہوگئی۔ اس سلسلے میں اکنامک افیئرز ونگ نے مقدمہ درج کرکے امیگریشن حکام کو بھی اطلاع دے دی ہے تاکہ جوڑے کو بیرون ملک جانے سے روکا جاسکے۔

ملزمان کا موقف

شلپا شیٹی اور راج کندرا کے وکیل نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ خالصتاً ایک پرانا کاروباری تنازع ہے جس کا کوئی فوجداری پہلو نہیں بنتا، بلکہ یہ معاملہ سول نوعیت کا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...