افواجِ پاکستان قدرتی آفات میں بھی عوام کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں: حنا پرویز بٹ

یومِ دفاعِ پاکستان کی عظمت

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن ہماری قومی تاریخ کا عظیم باب ہے جب افواجِ پاکستان نے پوری قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بڑا ٹیکس فراڈ نیٹ ورک کراچی پورٹ پر پکڑا گیا

شہداء اور غازیوں کی قربانی

انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔ ان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی اور سماجی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، جبکہ دفاعِ وطن کے معاملے میں پوری قوم کو فخر ہے کہ ہمارے پاس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جیسے بہادر، مدبر اور باصلاحیت سپہ سالار موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ، اہم جہاز تباہ کرنے کا دعویٰ

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابیاں

انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی غیر معمولی حکمتِ عملی اور بروقت فیصلوں کا ثبوت ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف چند گھنٹوں میں بھارت کی جارحیت کو شکستِ فاش دی گئی بلکہ اس کے جدید ترین دفاعی نظام جیسے S-400 کو تباہ کیا گیا اور ساتھ ہی رافیل جیسے مہنگے اور جدید ترین لڑاکا طیاروں کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔ یہ کامیابیاں پاکستان کی عسکری طاقت اور پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہیں، جن پر پوری قوم کو فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوٹری سے لاڑکانہ تک کوئی رکاوٹ نہیں تھی، یہ لائن پٹارو، جامشورو، سیہون شریف، دادو اور موہنجو ڈارو سے ہوتی ہوئی لاڑکانہ جنکشن پہنچتی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مقام

حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب عسکری قیادت کے ساتھ ساتھ ان کی دانشمندانہ خارجہ پالیسی نے پاکستان کو عالمی سطح پر غیرمعمولی مقام دلایا ہے۔ آج دنیا کی تمام بڑی طاقتیں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہیں، جبکہ بھارت کو عالمی سطح پر رسوائی اور ناکامی کا سامنا ہے۔ افواجِ پاکستان صرف سرحدوں پر ہی نہیں بلکہ قدرتی آفات میں بھی عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔ حالیہ سیلاب کی صورتحال میں پاکستانی فوج کے جوان اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر عوام کی جان و مال کی حفاظت کر رہے ہیں، متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں، امداد پہنچا رہے ہیں اور خدمتِ خلق کی ایک نئی مثال قائم کر رہے ہیں۔ یہ جذبہ قربانی اور خدمت ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔

آج کا عہد

انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس عہد کی تجدید ہے کہ ہم شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے پاکستان کی ترقی، اتحاد اور خواتین و نوجوانوں کے محفوظ مستقبل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
پاکستان زندہ باد، افواجِ پاکستان پائندہ باد، شہداء کو سلام

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...