دریائے ستلج، چناب اور رودکوہیوں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری

سیلاب کا الرٹ جاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج، چناب اور رودکوہیوں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔ اس الرٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی سے آنے والی خاتون نے کسٹم ڈیوٹی مانگنے پر 10 تولہ سونا ایئرپورٹ پر پھینک دیا، پھر کیا ہوا؟
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی وضاحت
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بھی انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار رہے گی۔ مزید برآں، 7 سے 9 ستمبر کے دوران ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔
متعلقہ محکموں کو الرٹ
پنجاب کے لوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، محکمہ جنگلات، لائیو اسٹاک اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو ضروری ہدایات فراہم کر دی گئی ہیں تاکہ اس صورتحال سے نمٹا جا سکے۔