بھارت میں ہوا کا کم دباؤ مزید طاقتور ہوگیا، کراچی میں کل سے تیز بارش کا امکان

سندھ میں بارشوں کا امکان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش اور راجستھان میں ہوا کا کم دباؤ مزید طاقتور ہو گیا جس کے باعث پاکستان کے صوبہ سندھ میں آج سے 10 ستمبر تک بارشوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کابینہ کمیٹی کا سرگودھا کا دورہ، امن کمیٹی اور علماء و مشائخ سے ملاقات، محرم کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ جنوب مشرقی راجستھان اور ملحقہ علاقوں میں موجود ہے، آج سے سندھ کے مشرقی حصوں میں طاقتور مون سون ہواؤں کے داخل ہونے کا امکان ہے، آج سے 10 ستمبر تک تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ اور خیرپور میں بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چوہنگ میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر پر ایک بار پھر فائرنگ

دیگر متاثرہ علاقے

اس کے علاوہ شہید بینظیرآباد، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سجاول اور جامشورو میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی انتخابات میں کامیابی کے لیے پرعزم پاکستانی نژاد امیدوار: ‘گیس سٹیشن سے امریکی ریاست تک کا سفر’

لاڑکانہ اور دیگر علاقوں کی صورت حال

بھارتی کم ہوا کے دباؤ کے باعث لاڑکانہ، شکارپور، کشمور، سکھر، جیکب آباد اور گھوٹکی میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم پی ایز اور ایم این ایز نہیں چاہتے کہ ادارے بااختیار ہوں کیونکہ ان کی چوہدراہٹ پر آنچ آتی ہے، جبکہ بیوروکریسی عیاشی چھوڑ کر عوامی خدمت کرنے کو تیار نہیں ہے۔

کراچی میں موسمی صورتحال

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ کراچی میں بھی کل شام سے 11 ستمبر تک وقفے وقفے سے تیز بارش کا امکان ہے، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو سکتا ہے، کسان اپنی سرگرمیاں موسم کی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیں۔

دریاؤں کی صورت حال

محکمہ موسمیات کے مطابق گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر اس وقت نچلی سطح کا سیلاب جاری ہے، دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پر 7 ستمبر کو بہت بلند سطح کے سیلاب کا امکان ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...