انڈے، جوتا اور سیاہی پھینکنے والے آج خود اسی کا شکار ہیں،طلال چودھری

وزیر مملکت برائے داخلہ کا ردعمل
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری نے جمعے کے روز علیمہ خان کے ساتھ پیش آئے واقعے پر ردعمل میں کہا کہ جو پی ٹی آئی نے اپنے ورکرز کو سکھایا، آج یہ خود اسی کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں 6.2 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، 250 افراد جاں بحق، 500 سے زائد زخمی
سوشل میڈیا پر تبصرے
جیو ٹی وی کے مطابق طلال چودھری نے کہا کہ انڈے، جوتا اور سیاہی پھینکنا کس نے سکھایا؟ آج یہ لوگ خود اسی کا شکار ہیں۔ انڈہ پھینکنے والی خواتین خیبر پختونخوا سے آئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما زین قریشی مستعفی
پولیس کی کارروائی
حفاظتی تحویل میں لینے اور حراست میں لینے میں فرق ہے، ان خواتین کے خلاف پولیس کو اب تک کوئی درخواست نہیں ملی۔ پولیس انتظار کر رہی ہے کہ اسے درخواست ملے تو کارروائی آگے بڑھے، جن کی گاڑیاں توڑی گئیں ان کی درخواست بھی آئے تو کارروئی ہو گی۔
حکومت کی حکمت عملی
حکومت کو ایسی چھوٹی حرکت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔