پانی چھوڑنا مودی کو مہنگا پڑے گا، معصوم لوگوں کی بددعائیں انہیں جینے نہیں دیں گی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کا پاکستان میں شدید بارشوں پر بیان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان شدید بارشوں کا شکار ہے، ایسی صورتحال میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مہنگا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سے لڑائی کے باوجود ویویک اوبرائے نے کتنی دولت کمائی؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
بھارتی وزیراعظم کو تنقید
مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی معصوم لوگوں کی بددعائیں تمہیں جینے نہیں دیں گی، تم نے جان بوجھ کر پاکستان میں پانی چھوڑا، بھارتی میڈیا نے جس طرح رپورٹنگ کی اس سے ان کے عزائم واضح نظر آتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سنیل شیٹی نے داماد کے ایل راہل کے ساتھ مل کر کروڑوں کی زمین خرید لی
عوام کی آگاہی اور مودی کی سازشیں
انہوں نے کہا کہ عوام سمجھ چکے ہیں کہ مودی نے سازشوں کے انبار لگا دیے ہیں، مودی پہلے تمہارے جہاز گرائے تھے، اب آئی ٹی ایکسپورٹ گرائیں گے۔ چند سالوں میں معرکہ معیشت منائیں گے، ساری جماعتیں آج ملک کی معیشت کے لیے ایک پیج پر ہیں۔ مودی، ہم تم سے لڑیں گے، تم ہماری تاریخ اٹھا کر دیکھ لو۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچ گیا
پاکستانی معیشت کی بہتری میں بین الاقوامی تعاون
گورنر سندھ نے کہا کہ ون ونڈو آپریشن ایس آئی ایف سی کے تحت جاری ہے، ترکیہ، چین، سعودی عرب، یو اے ای، قطر، آذربائیجان، روس کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، یہ ممالک پاکستانی معیشت کی بہتری میں کردار ادا کر رہے ہیں، ہمیں معرکہ معیشت منانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
قوت دفاع اور شہدا کی قربانیاں
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے ہماری مساجد اور معصوم بچوں کو شہید کیا، ہمیں پتہ ہے کہ ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، جن ممالک میں افواج مضبوط نہیں ہوتیں ان کی مثالیں موجود ہیں۔ ہم نے خود سے زیادہ بڑے ملک کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں، شہدا ہمارا فخر ہیں اور رہیں گے۔ آج افواج پاکستان کی وجہ سے ہم سکون کی نیند سوتے ہیں۔