سیلاب متاثرین کی امداد حضور ﷺ کی تعلیمات پر عملداری کا عملی نمونہ ہے: سہیل شوکت بٹ

عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے عید میلاد النبی ﷺ اور یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے خاص پیغام میں انہوں نے کہا کہ آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کا مقدس مہینہ ربیع الاول ہمیں سیرتِ طیبہ پر عمل کی یاد دہانی کراتا ہے۔ نبی کریم ﷺ نے انسانیت کی خدمت، ایثار، رواداری اور اخوت کا درس دیا، جس پر عمل پیرا ہو کر ہم ایک پرامن اور مثالی معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیلم جہلم پراجیکٹ کی بار بار بندش سے سالانہ کتنا نقصان ہورہا ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

سیلاب متاثرین کی امداد

سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ حالیہ سیلاب متاثرین کی امداد اور خدمت دراصل حضور ﷺ کی تعلیمات پر عملداری کا عملی نمونہ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ہر لمحہ ان اقدار کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے بھارت چھوڑنے کی اصل وجہ سامنے آگئی

یومِ دفاع پاکستان

یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری تاریخ کا وہ دن ہے جو قومی اتحاد، قربانی اور جذبہ حب الوطنی کی روشن مثال ہے۔ پاک فوج اور عوام نے مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور وطن عزیز کا دفاع یقینی بنایا۔ آج بھی وہی جذبہ خدمت اور قربانی ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں صوبہ پنجاب اتحاد، ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

ختامی دعا

آخر میں انہوں نے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کرتے ہوئے "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ بلند کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...