وزیراعظم کے ساتھ چین جانے والے بلال بن ثاقب کی ذاتی خرچے پر اکانومی کلاس میں واپسی، دوران سفر ایئر ہوسٹس کے ساتھ شائستگی سے گفتگو کرنے پر شہری دل جیت لیا۔
پاکستان کرپٹو کونسل کے چیئر مین کا سفر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرپٹو کونسل کے چیئر مین و وزیر مملکت بلال بن ثاقب وزیراعظم کے ساتھ دورہ چین سے واپسی پر اپنے ذاتی خرچے پر اکانومی کلاس میں سفر کر کے پاکستان واپس آئے۔ اس سفر کے دوران ایئر ہوسٹس کی جانب سے ناگوار رویے کا مظاہرہ کیے جانے کے باوجود شائستگی سے جواب دینے پر قریب بیٹھا شہری وقاص احمد بٹ حیران رہ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا
سفر کی تفصیلات
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں وقاص احمد نے بتایا کہ گزشتہ روز بیجنگ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی فلائیٹ PK-855 کی اکانومی کلاس میں سفر کرنے کے دوران، میری سیٹ سے پچھلی سیٹ پر بیٹھا ایک نوجوان مسافر ہیڈفون لگائے کسی پروگرام سننے میں مصروف تھا۔ کھانا تقسیم کرتی ایک ایئر ہوسٹس نے اسے کھانے کے لئے پوچھا لیکن وہ مصروف رہا۔ ایئر ہوسٹس نے مزید ڈسٹرب کرنے کے بجائے دیگر مسافروں کی طرف بڑھ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل، پیسے اور پرس بھول جانا عام بات مگر ایئر انڈیا اپنا مسافر طیارہ ایئر پورٹ پر کھڑا کر 13 سال کیلئے بھول گئی
ایئر ہوسٹس کا رویہ
نوجوان مسافر نے ایئر ہوسٹس کو کھانا تقسیم کرتے ہوئے دیکھا اور اس سے کھانا مانگ لیا۔ لیکن ایئر ہوسٹس غصے سے بھڑک اُٹھی، باآواز بلند کہنے لگی کہ میں نے آپ کو کئی بار متوجہ کرنے کی کوشش کی لیکن آپ نے میری بات ہی نہیں سنی، آپ نے میری تضحیک کی ہے وغیرہ۔ نوجوان مسافر کی آواز اتنی دھیمی تھی کہ میری بالکل پچھلی نشست پر ہونے کے باوجود مجھے اس کے الفاظ سننے میں مشکل پیش آ رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پیٹرینز ایبک پولو کپ 2024ء میں دو اہم مقابلے
سٹیورڈ کی مداخلت
اسی دوران ایک سٹیورڈ آیا اور اس نے نوجوان مسافر سے مسئلے کے بارے میں دریافت کیا۔ میں نے سٹیورڈ کو بتایا کہ نوجوان مسافر کا رویہ انتہائی شائستہ تھا جبکہ ایئر ہوسٹس کا رویہ انتہائی نامناسب تھا۔ سٹیورڈ نے ایئر ہوسٹس کے رویے پر معذرت کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پھر بھارت پر نئے ٹیرف لگانے کا عندیہ دیدیا
بلال بن ثاقب کی حیثیت
بعد ازاں باہمی تعارف کے دوران معلوم ہوا کہ یہ نوجوان مسافر وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے بلاک چین اینڈ کرپٹو بلال بن ثاقب ہیں، جو وزیراعظم کے دورہ چین میں ان کے ہمراہ تھے اور اب اپنے ذاتی خرچ پر اکانومی کلاس میں سفر کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان دنیا کے لیے کرپٹو ریگولیشن کا مؤثر ماڈل بن سکتا ہے: بلال بن ثاقب
بلال بن ثاقب کی خدمات
انہوں نے کہا کہ مجھے ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کرنے والے پاکستانی ماہرین سے خاص لگاؤ ہے، لیکن بلال بن ثاقب نے نہ صرف ٹیکنالوجی میں نام کمایا ہے بلکہ خدمت خلق میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ ان کی سادگی، کفایت شعاری اور تحمل مزاجی نے ان کی عزت و احترام میں مزید اضافہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس اور اسلحے کی نمائش پر پابندی
بلال بن ثاقب کی مہارت
وقاص احمد بٹ نے بتایا کہ بلال بن ثاقب کا بیرون ملک وسیع کاروبار ہے اور وہ بلاک چین اور کرپٹو ٹیکنالوجی کے بڑے ایکسپرٹ ہیں۔ آرمی چیف اور وزیراعظم کی مشترکہ کوششوں سے انہوں نے پاکستان کریپٹو کونسل کی سربراہی قبول کی ہے اور پاکستان کی زائد بجلی سے کریپٹو کرنسی کی مائننگ کر کے ملک کے لئے وسیع زرمبادلہ کے حصول کے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔
دعا
اللہ تعالیٰ ان جیسے اعلیٰ ظرف، تعلیم یافتہ اور ٹیکنالوجی کے ایکسپرٹس کو پاکستان کی مزید خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے- آمین۔ اللہ تعالیٰ پی آئی اے کو ڈبونے والے سفارشی ملازمین کو بھی جلد از جلد گھر بھجوانے کا بندوبست فرمائے اور ان بدتمیز اور بدتہذیب سفید ہاتھیوں سے قوم کو نجات عطا فرمائے- آمین۔








