لیسکو میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے

لیسکو میں افسران کی ترقی
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) میں افسران کی بڑی تعداد کو ترقی دی گئی اور مختلف عہدوں پر تقرریاں و تبادلے کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس کی بڑی کامیابی، سرحدی علاقے کا قبضہ دوبارہ حاصل کر لیا، صدر ولادیمیر پیوٹن کا دعویٰ
نئے عہدے کی تفصیلات
مینجر سیفٹی فواد خالد کو مینجر (ایچ ایس ای) کے عہدے پر ترقی دی گئی جبکہ مینجر آپریشن ننکانہ نجم الحسن کو ترقی دے کر (مینجر جی ایس او) سرکل تعینات کیا گیا۔ کامران شوکت کو ترقی دے کر مینجر (آپریشن) قصور سرکل لگایا گیا اور رانا عابد دلشاد کو مینجر ٹی ایس ڈیزائن کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 2025 کے پہلے 8 ماہ میں دہشت گردی کے 605 واقعات میں 138 شہری شہید
مزید ترقی و تبادلے
ڈپٹی مینجر(آپریشنز) فیروزوالہ عامر نواز کو ترقی دے کر مینجر(آپریشن) ننکانہ سرکل تعینات کیا گیا۔ اسی طرح مینجر (آپریشن) شیخوپورہ رستم علی کو ترقی دے کر مینجر(آپریشن) شیخوپورہ سرکل لگایا گیا اور محسن علی کو مینجر (کنسٹرکشن) سرکل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: میڈیکل چیک اپ کے لیے چیف جسٹس پاکستان کی پولی کلینک آمد، عملے کی دوڑیں لگ گئیں
اپ ڈیٹس برائے دیگر عہدے
ڈی ایم (ٹیک) نارتھ سرکل میں محمد امین کو مینجر اینوائرمینٹ لیسکو کے عہدے پر ترقی دی گئی جبکہ ڈی ایم (آپریشن) شالیمار ڈویژن محمد مزمل کو ترقی دے کر مینجر (آپریشن) نارتھ سرکل تعینات کیا گیا۔ مزید برآں، ڈی ایم سیفٹی/ای پی تنویر احمد کو ترقی دے کر مینجر (ایم اینڈ ٹی) ویسٹ لیسکو لگایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے دنیا بھر میں سفارتی وفد بھیجنے کا فیصلہ کر لیا
تبادلے کی تفصیلات
دیگر تبادلوں میں مینجر (آپریشن) قصور سرکل محمد اصغر سکھیرا کو مینجر (ایم اینڈ ٹی) ایسٹ لیسکو منتقل کیا گیا، ڈی ایم (آپریشن) بادامی باغ ڈویژن فیضان ریاض بٹ کو ڈی ایم (آپریشن) شالیمار ڈویژن منتقل کیا گیا، ڈی ایم (ایم اینڈ ٹی) ساؤتھ جاوید اقبال کو ڈی ایم (آپریشن) قصور رورل ڈویژن ٹرانسفر کیا گیا، مینجر ایم اینڈ ٹی ایسٹ چودھری محمد علی کو ڈی ایم (ایم اینڈ ٹی) ساؤتھ منتقل کیا گیا، کامران نوید کو ڈی ایم (آپریشن) فیروزوالہ ڈویژن لگایا گیا اور ڈی ایم (ایم اینڈ ٹی) ایسٹ منظورالحسن کا تبادلہ ڈی ایم (آپریشن) بادامی باغ ڈویژن کیا گیا ہے۔
لیسکو کی کارکردگی
یہ اقدامات لیسکو کی کارکردگی اور انتظامی بہتری کے لیے کیے گئے ہیں۔