جشنِ رحمۃ للعالمین ﷺ کے سلسلے میں مجیب الرحمان شامی کی زیر صدارت ’’نونہال سیرت کانفرنس‘‘

جشنِ رحمۃ للعالمین ﷺ کی روایتی تقریب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جشنِ رحمۃ للعالمین ﷺ کے سلسلے میں الحمراء ہال لاہور میں ایک پروقار "نونہال سیرت کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع تھا "صدق و امانت: سیرتِ نبوی ﷺ کا نمایاں پہلو"۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے 24 جولائی کو امن و امان بارے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی
تقریب کی صدارت
تقریب کی صدارت نامور صحافی مجیب الرحمان شامی نے کی، جبکہ مہمانانِ خصوصی میں سکالر ڈاکٹر نوید الٰہی، ممتاز شاعر ڈاکٹر نبیل احمد نبیل اور مقبول شاعر و مصنف پروفیسر ناصر بشیر شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: تہران میں ٹرک پکڑا گیا، کتنے ڈرونز لدے تھے۔۔۔؟ تہلکہ خیز انکشاف
سیرتِ طیبہ ﷺ پر روشنی
معزز مہمانانِ گرامی نے موضوع کی مناسبت سے سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور سچائی و امانت داری کو معاشرتی بہتری کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ اس روح پرور تقریب میں ننھے مقررین نے بھی بھرپور شرکت کی اور سیرتِ رسول ﷺ کے حوالے سے نہایت متاثر کن تقاریر پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی قومی اسمبلی کی دونوں قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی
سچائی اور امانت داری کی اہمیت
نونہال مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ ہمیں ہمیشہ سچ بولنا چاہیے کیونکہ سچائی انسان کو عزت، وقار اور دلی سکون عطا کرتی ہے، جبکہ جھوٹ رسوائی اور ذہنی پریشانی کا سبب بنتا ہے۔ اس موقع پر سعدیہ راشد نے اپنے پیغام میں کہا کہ امانت صرف مال و دولت کی حفاظت کا نام نہیں بلکہ ہر ذمہ داری، وعدہ، عہد اور قول و قرار بھی امانت میں شامل ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ان سب میں دیانت داری اور سچائی سے کام لیں۔
نعتیہ مشاعرہ اور اختتام
تقریب کے اختتام پر نعتیہ مشاعرے کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں نونہال شعراء نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ سامعین نے دل کھول کر ننھے نعت گو شعراء کی حوصلہ افزائی کی۔ بعد ازاں مہمانان گرامی نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ نونہال سیرت کانفرنس ایک ایسی مثبت سرگرمی تھی جو نئی نسل کے دلوں میں سیرتِ رسول ﷺ کی روشنی بکھیرنے کا ذریعہ بنی اور حاضرین کو سچائی، دیانت داری اور امانت داری جیسے عظیم اوصاف کو اپنانے کا درس دیا۔