مانسہرہ میں باراتیوں کی بس گہری کھائی میں گرگئی، 2 افراد جاں بحق، 25 زخمی

پشاور میں افسوسناک حادثہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں باراتیوں سے بھری بس گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، جڑواں شہروں میں تعلیمی ادارے 5 روز تک بند کرنے کا اعلان
حادثے کی مختصر تفصیلات
یہ افسوسناک واقعہ مانسہرہ میں پیش آیا جہاں افراد داتہ سے بارات لیکر کھیت سراش بالاکوٹ جارہے تھے کہ اسی دوران ان کی وین حادثے کا شکار ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
زخمیوں کا علاج
ریسکیوحکام کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو بہتر طبی امداد دی جا رہی ہے۔