ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا میں سیلاب متاثرین کی ریسکیو کشتی الٹ گئی، خاتون اور 3 بچے جاں بحق

سیلاب متاثرین کی ریسکیو کشتی کا حادثہ
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) جلال پورپیروالہ دریائے چناب وچھہ سندیلہ میں سیلاب متاثرین کی ریسکیو کشتی اُلٹ گئی، افسوسناک حادثے میں ایک خاتون اور 3 کم عمر بچے دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی پالیساں۔۔۔اچھے مستقبل کی نوید
امدادی کارروائیاں
ریسکیو اور مقامی افراد نے خاتون اور بچوں کی لاشیں دریا سے نکال لیں، کشتی میں 25 سے زائد افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا تھا۔ حادثے میں 70 سالہ بخت سوائی، 6 سالہ فاطمہ، ماہ نور اور ریحان شامل ہیں۔
حادثے کی وجوہات
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کشتی گہرے پانی میں پہنچ کر توازن برقرار نہ رکھ سکی اور حادثے کا شکار ہوگئی۔