کراچی میں یومیہ ہزاروں روپے کمانے والا بھکاری پکڑا گیا، اہم انکشاف
کراچی میں گداگر کی گرفتاری
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی آئی جی ٹریفک کے حکم پر نیو کراچی سے یومیہ ہزاروں روپے کمانے والا گداگر پکڑ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیرف میں اضافے کے اعلان کے بعد ایپل نے 600 ٹن آئی فون بھارت سے امریکا پہنچادیئے
بھکاری کی آمدنی کا انکشاف
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بزرگ بھکاری کے قبضے سے 9 ہزار 410 روپے برآمد ہوئے ہیں۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ بھکاری سے برآمد رقم صرف ایک دن کی کمائی ہے۔
قانونی کارروائی
24 نیوز کے مطابق ایس او نیوکراچی نیاز حسین نے بھکاری کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے، کیونکہ بھیک مانگنے کے دوران ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالا جاتا ہے۔








