صدر مملکت نے عید میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی منظور کرلی

صدر مملکت کی خصوصی معافی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کی سزا میں 180 روز کی خصوصی معافی منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں وائرل انفیکشن کے کیسز ممکنہ کورونا وائرس قرار
آئینی بنیادیں
یہ معافی آئین کے آرٹیکل45 کے تحت وزیراعظم کی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے 100 روز کی معافی کی سفارش کی، تاہم مشاورت کے بعد صدر اور وزیراعظم نے اسے بڑھا کر 180 دن کردیا۔ ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق یہ خصوصی معافی ان قیدیوں پر لاگو ہوگی جو قانون کے تحت معیار پر پورے اترتے ہیں۔
معافی کی حدود
ایوان صدر کا کہنا ہے کہ قتل، دہشتگردی، جاسوسی اور بڑے مالیاتی جرائم میں سزایافتہ قیدیوں پر معافی کا اطلاق نہیں ہوگا۔