اس وقت پاکستانیوں کو خیرات کی نہیں، ایک قوم بنانے کی ضرورت ہے، تجزیہ کار عثمان شامی

تجزیہ کار عثمان شامی کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار عثمان شامی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو اربوں روپے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مد میں خیرات دینے کی بجائے عوام کی بحالی اور انسانی ترقی پر خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستانیوں کو اس وقت ایک قوم بنانے کی ضرورت ہے، نہ کہ انہیں خیرات پر رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جینفر لوپیز نے محبت سے ’’ریٹائرمنٹ‘‘ کا اعلان کردیا، پانچویں شادی کی پیشکش ٹھکرادی
صحت اور تعلیم کا بجٹ
پاکستان میں صحت اور تعلیم کا بجٹ جی ڈی پی کا ایک فیصد سے بھی کم رکھا جاتا ہے جبکہ دنیا بھر میں یہ 4 فیصد کے قریب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سی ایم کمپلینٹ سیل کا فوری ایکشن، تلاشی کے نام پر معصوم بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر چاروں ڈولفن پولیس اہلکار معطل
سیلاب متاثرین کی بحالی
دنیا ٹی وی کے پروگرام تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی سے متعلق حکومتی دعوے صرف بیانات کی حد تک ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے دورہ چین سے سیلاب متاثرین کے بحالی کے لئے استفادہ کرنا چاہئے تھا۔ جس طرح چین نے ییلو ریور کے گرد سیلاب کی تباہ کاریوں کو ٹیکنالوجی کی مدد سے قابو کیا، پاکستان کو بھی بالکل اسی طرح کا ماڈل اپنانے کی ضرورت ہے۔
حکومتی اقدامات پر غور
عثمان شامی نے مزید کہا کہ حالیہ بارشوں سے جس طرح لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں تباہی ہوئی، اس پر حکومت کو اپنے معاملات پر غور کرنا چاہئے۔ آبی گزرگاہوں کی بجائے باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ آبادکاری ہونی چاہئے۔