مشن کی رازداری اتنی زیادہ تھی کہ میری بیگم کو بھی پتا نہیں تھا کہ کیا کر آیا ہوں، بھارت کا S 400 ڈیفنس سسٹم تباہ کرنے والے پائلٹ کی پروگرام میں گفتگو
جے ایف 17 تھنڈر کے پائلٹ کی داستان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معرکہ حق کے دوران بھارتی ڈیفنس سسٹم ایس 400 کو تباہ کرنے والے جے ایف 17تھنڈر کے پائلٹ ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود نے بتا یاکہ ہمارے مشن کی راز داری اتنی زیادہ تھی کہ میری بیگم کو بھی نہیں پتہ تھا کہ ہمارا مشن کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رشید ملک/نعمان اور فرانس/طفیل 60+ ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے
مشن کی راز داری
ان کا کہناتھا کہ اس مشن کی رازداری اتنی زیادہ تھی کہ ہماری بیس پر بھی صرف دو سے تین لوگ ہی اس بارے میں جانتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے عمران خان سے ملنے سے روکنے کا مقصد پارٹی میں تقسیم اور اختلافات بڑھانا ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور
گھر پر بیگم کے سوالات
یوم دفاع کے موقع پر اے آر وائی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود نے بتایا کہ جب وہ گھر گئے تو بیگم نے پوچھا کہ آپ رات کہاں تھے، آپ نے بتایا بھی نہیں مجھے کہ آپ کہاں گئے ہوئے تھے؟ تو میں نے جواب دیا کہ اس معاملے پر بعد میں بات کریں گے۔
مبارکباد کے لمحات
پھر اس کے بعد لوگوں نے آکر میری بیگم کو مبارکبادیں دینا شروع کردیں اور بتایا کہ آپ کے شوہر نے ایس 400 تباہ کیا ہے۔








