پاکستان نے فلسطینیوں کو جبری بےدخل کرنے کے اسرائیلی بیانات کی مذمت کردی
پاکستان کی مذمت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے قابض اسرائیلی حکومت کے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے جبری بے دخل کرنے سے متعلق بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انصار عباسی کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے، بصد احترام کہوں گا نہ میں پریشان تھا نہ ہوں اور نہ رہوں گا، شیخ وقاص اکرم
دفتری ترجمان کا بیان
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی قابض حکومت کی طرف سے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے جبری بے دخل کرنے کے ارادے سے متعلق حالیہ بیانات کی شدید مذمت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی حد 10 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کردی گئی
بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی
انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کو دانستہ طور پر سبوتاژ کرنے کی کوشش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کو شرعی عدالت منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
فلسطینی عوام کی حمایت
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی اور غیر قانونی بستیوں کی توسیع اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نور پور تھل، معروف ٹک ٹاکر’تھل کی شہزاد‘ غیرت کے نام پر قتل، ملزم گرفتار
عالمی برادری کا کردار
اسرائیلی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری عام شہریوں کی مشکلات کے ازالے اور اسرائیل کو اس کے اقدامات پر جواب دہ بنانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔
پاکستان کا موقف
ترجمان نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے اور ایک خودمختار، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر قائم ہو اور اس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔








