حافظ آباد: موٹرسائیکل سوار 3 دوست نہرمیں گرگئے، دو جاں بحق
تازہ ترین خبر
حافظ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تیز رفتار موٹرسائیکل سوار 3 دوست نہر میں گر گئے ، دو جاں بحق، ایک کو بچا لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا 100 نہتے آدمی گوریلا کا مقابلہ کرسکتے ہیں؟ ماہر حیوانات نے مشہور سوال کا حیران کن جواب دے دیا
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ ہیڈ ساگر کے مقام پر جھنگ برانچ نہر میں آیا ، جہاں موٹر سائیکل بے قابو ہو کر نہر میں گرنے سے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کو بچا لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کے کیمپوں میں امدادی سرگرمیوں پر سوالات
جاں بحق ہونے والوں کی پہچان
ذرائع نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان 23 سالہ خضر طاہر کی لاش نکال لی گئی اور 17 سالہ طیب کی لاش کی تلاش جاری ہے۔ زندہ بچ جانے والے 20 سالہ محمد کو مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔
علاقے میں سوگ کی فضا
خیال رہے جاں بحق خضر طاہر محکمہ ریونیو کے افسر طاہر قانگو کا بیٹا اور محلہ اسلام پورہ کا رہائشی تھا۔ نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور علاقے میں فضا سوگوار ہے۔








