سمندر میں کئی انٹرنیٹ کیبلز کٹ گئیں، متعدد ممالک میں سروسز متاثر ہونے کا خدشہ
انٹرنیٹ کیبلز کا کٹنا
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) بحیرہ احمر میں متعدد انٹرنیٹ کیبلز کٹ گئیں جس کی وجہ سے رابطوں میں خلل کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ڈاکو 90 سالہ بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا
مائیکروسافٹ کا بیان
مائیکروسافٹ کے مطابق انٹرنیٹ کیبلز کٹنے کی وجہ سے متعدد ممالک کی انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس یحییٰ آفریدی آج چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدےکا حلف اٹھائیں گے
تحقیقات جاری
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ سمندر میں انٹرنیٹ کیبلز کٹنے کے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سے ایتھلیٹ مونا خان کی ملاقات، پنجاب حکومت خواتین کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کررہی ہے:مریم نواز
پاکستان میں انٹرنیٹ کا سست روی
اس سے قبل گزشتہ روز پاکستان بھر میں بھی انٹرنیٹ سست روی کا شکار رہا۔
پی ٹی سی ایل کا موقف
ترجمان پی ٹی سی ایل نے بتایا کہ جدہ، سعودی عرب کے قریب سب میرین کیبل کٹ گئی جس کی وجہ سے ملک کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔








