شہر بانو نقوی ایشیا سوسائٹی فیلو شپ کے لیے منتخب پہلی پاکستانی خاتون افسر
تاریخی کامیابی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خاتون پولیس افسر شہر بانو نقوی کو ایشیا سوسائٹی 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کیلئے منتخب کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں پھنسے 268 پاکستانی وطن پہنچ گئے: دفتر خارجہ
پنجاب پولیس کی فخر
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایشیا سوسائٹی نے اے ایس پی شہربانو کو کلاس آف 2025 کیلئے منتخب کیا ہے۔ اے ایس پی شہر بانو نقوی اس فیلو شپ کے لیے منتخب ہونے والی پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت!
عالمی سطح پر پذیرائی
اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے افسران کی کارکردگی کی عالمی سطح پر پذیرائی فخر کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جب تک یہودی فلسطین میں ہیں، تب تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عبدالغفورحیدری
ایشیا 21 سمٹ کی تفصیلات
واضح رہے کہ ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن سمٹ اسی سال 5 تا 7 دسمبر کو فلپائن میں منعقد ہو گی۔
مسائل کا حل
ایشیا 21 سمٹ میں منتخب کئے گئے خواتین اور مرد معاشرے کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ٹھوس تجاویز پیش کریں گے۔








