چونیاں: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی جاں بحق
چونیاں میں انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی کا قتل
چونیاں(ڈیلی پاکستان آن لائن) چونیاں تھانہ آلہ آباد کی حدود مائی رابو میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی جان کی بازی ہار گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 130ارب روپے شارٹ فال کا سامنا
مقتول کا پس منظر
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول انٹرنیشنل کبڈی پلئیر ناصر پہلوان میچ کھیلنے کے بعد واپس اپنے گاؤں حویلی لکھا آرہا تھا کہ راستے میں ڈاکوؤں نے گاڑی روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کردی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی ڈویژن میں گرینڈ آپریشن، قبضہ مافیا سے کروڑوں روپے مالیت کی ریلوے اراضی واگزار کرا لی گئی
خاندان اور کیریئر
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول ناصر پہلوان 3 بچوں کا باپ اور کھڈیاں کا رہائشی تھا۔ مقتول کے بھائی مدثر کے مطابق ناصر پہلوان انڈیا پاکستان کبڈی میچ سمیت مختلف انٹرنیشنل کبڈی میچز میں حصہ لے چکا تھا۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ہے۔ مقدمہ ڈائیور کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔








