یوم دفاع پر جی ایچ کیو میں یادگارِ شہداء پر تقریب
تقریب یوم دفاع
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوم دفاع پر راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر تقریب کا انعقاد ہوا۔ چیف آف جنرل اسٹاف نے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
یہ بھی پڑھیں: قبائلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر ڈی مائننگ کا عمل شروع، اب تک کتنا علاقہ کلیئر ہو چکا؟ جانیے
یادگار شہداء کی تقاریب
روزنامہ جنگ کے مطابق یادگارِ شہداء، ملتان، گوجرانوالہ اور کھاریاں گیریژنز میں تقاریب منعقد کی گئیں، یادگارِ شہداء پر چادریں چڑھائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: شانگلہ: آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
شہداء کو خراج عقیدت
اس موقع پر شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے سماجی تحفظ و سروسز کیلئے 33کروڑ ڈالر کا قرض منظور کرلیا
کور کمانڈر لاہور کی حاضری
کور کمانڈر لاہور نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگار شہداء پر سلامی پیش کی۔
ملک بھر میں تقاریب
بہاولپور گیریژن میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا، پشاور میں کور کمانڈر پشاور نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
گوادر میں بھی یادگار شہداء پر تقریب کوئٹہ گیریژن میں ہوئی۔ تقریب میں کور کمانڈر بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے۔








