پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت 12 اراکین اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کردی

پی ٹی آئی کی جانب سے اراکین اسمبلی کی رکنیت ختم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سمیت 12 ارکان اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ایران سے جوہری معاہدے کا عندیہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی
نوٹیفیکیشن کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے منحرف اراکین جی بی اسمبلی کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پیج پر بھی ان اراکین کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ: ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی رہائی کے لیے دائر درخواستیں خارج
کیوں کی گئی رکنیت ختم؟
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی، فارورڈ بلاک بنانے اور پارٹی کے خلاف ووٹنگ کے الزامات پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سمیت 12 اراکین اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیر کی صبح ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، تین افراد ہلاک اور 74 زخمی
معطل ہونے والے اراکین کی فہرست
جاری نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ جی بی گلبر خان، شمس الحق لون، راجہ اعظم، عبدالحمید، امجد زیدی، حاجی شاہ بیگ، ثریا زمان، راجہ ناصر مقپون، رکن گلگت بلتستان اسمبلی مشتاق احمد، دلشاد بانو اور فضل رحیم کی بنیادی رکنیت ختم کی گئی ہے۔
مزید اقدامات
دوسری جانب سابق گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ مزید برآں، گلگت بلتستان کے اراکین کو پارٹی کا نام، جھنڈا اور عہدہ استعمال کرنے کی بھی ممانعت کر دی گئی ہے۔