پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، 75 ہزار سے زائد میٹرک ٹن گندم ضبط

پنجاب حکومت کا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 75 ہزار میٹرک ٹن سے زائد گندم ضبط کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، پنڈی اور پشاور میں آندھی طوفان کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا
گوداموں کی چیکنگ اور کاروائی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 184 گوداموں کی چیکنگ کی، جس میں سے 88 گندم سٹوریج گودام کو سیل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
ضبط کردہ گندم کی تفصیلات
ترجمان حکومت پنجاب نے بتایا کہ کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 75 ہزار 886 میٹرک ٹن گندم ضبط کی گئی۔ لاہور ڈویژن سے 31 ہزار 906، گوجرانوالہ اور گجرات سے 9 ہزار 128 میٹرک ٹن گندم برآمد ہوئی، جبکہ سرگودھا سے 1 ہزار 906، راولپنڈی سے 6 ہزار 498 اور ساہیوال سے 5 ہزار 147 میٹرک ٹن گندم ضبط کی گئی۔
ضبط شدہ گندم کی مارکیٹ میں فروخت
پنجاب حکومت کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ضبط شدہ گندم کے آٹے کو متعلقہ اضلاع کی مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا۔