سعودی عرب کا قومی دن کے موقع پر 23 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
عام تعطیل کا اعلان
جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں 23 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیرس کی سڑکوں پرپیدل اخبار بیچنے والا پاکستانی فرانس کے اعلیٰ شہری اعزاز کیلئے نامزد
95 واں قومی دن
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب 23 ستمبر کو اپنا 95 واں قومی دن بھرپور ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے۔ قومی دن کی مناسبت سے شہریوں اور غیر ملکی باشندوں کے لئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔
خصوصی تقریبات
جدہ، ریاض اور دمام سمیت بڑے شہروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ اہم عمارتوں کو سبز رنگ کی روشنیوں سے منور کیا جائے گا۔ سعودی عرب کا قومی دن ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔








