موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لیے جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں: وزیراعظم
وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی پر اظہار خیال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلسل موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی لپیٹ میں ہے، موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کیلئے جامع منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی بربریت، میر واعظ عمر فاروق کو عیدالاضحیٰ پر جامع مسجد سری نگر جانے سے روک دیا گیا
انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جلالپور پیروالا میں ریسکیو کشتی الٹنے کے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور حادثے میں جاں بحق ہونے والے 5 افراد کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ: تیسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنالیے
ریسکیو و ریلیف کی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف کی کارروائیوں کو مزید تیز اور مؤثر کیا جائے، نقل مکانی کرنے والے افراد کی بروقت اور بھرپور امداد یقینی بنائی جائے، ریسکیو و امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کے ساتھ روابط و تعاون کو مزید مربوط بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی نور زمان کو انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپین شپ جیتنے پر مبارکباد
پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ حیثیت
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات کی لپیٹ میں ہے، پاکستان کا ماحول دشمن گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے پر نجم سیٹھی کا رد عمل
موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکمت عملی
شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر مؤثر حکمت عملی اور خطرے سے دوچار علاقوں میں جامع منصوبہ بندی تشکیل دے رہے ہیں۔
پیشگی اطلاعات اور مضبوط انفراسٹرکچر
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پیشگی اطلاعات، مضبوط و پائیدار انفراسٹرکچر اور ریسکیو و امداد کا نظام مزید مربوط کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں。








